گلگت مجسٹریٹ شیر بازعلی خان اور فوڈانسپکٹر راشد قاسمی کا شہر کے مختلف گرلز ہاسٹلز پر کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ شیر بازعلی خان اور فوڈانسپکٹر راشد قاسمی کا شہر کے مختلف گرلز ہاسٹلز پر کریک ڈاون، ناقص صفائی، اور زائد قیمتوں کے وصولی پر مالکان کے خلاف زبردست کاروائی، بھار ی جرمانے بھی عائد کردئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے رو ز چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر سٹی مجسٹریٹ شیر باز علی اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ مختلف گرلز ہاسٹلز پر چھاپے مار ے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران نا قص صفائی اور زائد پیسوں کی وصولی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے اور انہیں نوٹس دیا کہ 12 گھنٹوں کے اند ر اندر صفائی کا نظام بہتر کریں، اور گرانفروشی سے گریز کریں دوبارہ شکایات کی صورت میں ہاسٹل سیل اور مالک کو جیل کی سزا ہوگی۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں