گلگت بلتستان نے مائع گیس گھریلو سلنڈروں میں 100 روپے سے 380 روپوں تک کمی کا اعلان کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے مائع گیس گھریلو سلنڈروں میں 100 روپے سے 380 روپوں تک کمی کا اعلان کردیا، چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے نیا نرخنامیہ جاری کرنے کی منظوری دے دی نیا نرخنامہ سوموار سے نافذ العمل ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق LPG ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے ترجمان عمران شاہ نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ سوموار کے روز LPG ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا نمائندہ وفد صدر فرید اللہ کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختارکے درمیان کامیات بات چیت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گلگت ریجن میں ایل پی جی گھریلو اور کمرشل سلنڈروں کے نرخناموں میں 100 روپے سے 380 روپوں تک کمی کی منظوری کی منظوری دی جائے، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت (ر) اریب احمد مختار نے سوموار کے روز سرکاری نرخنامہ جاری کردیا ہے۔ انکاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب گفت شنید کے بعد ایل پی جی گیس کے گھریلو،اور کمرشل سلنڈروں کے قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی ہیں جس کے مطابق 11.8 کلوگرام 3280 روپے 15 کلوگرام والے سلنڈر کی نئی قیمت 130 روپے کمی کے بعد 4170 روپے 35 کلو گرام کے سلنڈروں میں 290 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 9780 روپے اور 45.4 کلو گرام سلنڈٖروں میں 380 روپے کمی کے بعد 12720 روپے کا دستیاب ہوگا۔ LPGڈسٹری بیوٹرز نے اپنا نیا نرخنامہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو پیش کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے نئے نرخناموں کو من و عن عملدرآمد کرائے جائے گا۔ آج ہونے والے سرکاری نوٹیفیکشن کے بعد تمام ایل پی جی گیس ڈیلرز کو پابند ہیں کہ وہ نرخناموں پر عملدرآمد کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم رکھا ہے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے ایک بارپھر دہراتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ کراس فلنگ اور غیر معیاری اور دھواں دینے والے ایل پی جی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ عوام اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور عوام کو غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کے خطرات سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے کاروبار کیلئے 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے لگتے ہیں تب جاکے 10 سے 20 ہزار روپے منافع کمانا پڑتا ہے جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے ایل پی جی کے کاروبارسے منسلک ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے غیرتصدیق شدید خبروں کے ذریعے مقامی انتظامیہ اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جوکہ افسوسناک ہے ترجمان نے کہا کہ ایسے گمراہ کن خبریں پھیلانے سے قبل ضلعی انتظامیہ کے ترجمان اور گیس ڈسٹری بیوٹرز سے تصدیق کریں، جھوٹی اوت من گھڑت خبریں شائع کرنے سے اجتناب کریں۔شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں