گلگت (پ ر) LPG صارفین کیلئے خوشخبری، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے ایل پی جی کمپنیوں کے نرخوں میں کمی کر کے نیا نرخنامہ جاری کردیا۔ 11.8کلو گرام والاگھریلو سلنڈر گیٹکو 3100 دیگر کمپنیاں 3280 روپے، 15 کلو گرام 3940 گیٹکو، دیگر کمپنیاں 4170، 35 کلو گرام دیگر کمپنیاں 9730،45.4 کلو گرام 11930 گیٹکو دیگر کمپنیاں 12620 جبکہ 6 کلو گرام والا سلنڈر 1590 روپے مقرر کردئے گئے ہیں، نئے نرخنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ یہ فیصلہ انہوں نے سوموار کے روز LPG ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔، انہوں نے کہا کہ اوگرا کے جانب سے قیمتوں میں کمی کے سلسلے میں کئے گئے فیصلے پرمن و عن عملدرآمد کیاجائے گا اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے سروے رپورٹ پیش کی اور اوگرا کے جانب سے حالیہ کمی کے سلسلے میں رپورٹنگ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کے پلانٹ سے گلگت بلتستان تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹیشن کے مد میں کئے جانے والے اخراجات سمیت ریٹ لسٹ کے تحت نیا نرخنامہ کی تجویز پیش کی، ایڈ منسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے نئے نرخنامے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ فوری طور رپر نرخنامہ جاری کریا جائے اور فوری طو رپر نافذ العمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،۔ اس سے قبل ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فریداللہ نے وفد اور گیٹکو ایل پی جی گیس کمپنی کے مارکیٹنگ منجیر حاجی شبیر احمد نے الگ الگ AC و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت سے ملاقات میں اوگراکے جانب سے کمی پر عملدرآمد کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ عوام کو جلد گھریلو سلنڈروں، کمرشل سلنڈروں سمیت فی کلو گرام کے حساب سے ایل پی گیس کے نئے نرخنامہ کی منظوری دیدی گئیں ہیں اور ریٹ لسٹ بھی نکالا جاچکا ہے۔ نئے نرخنامے عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اوریہ سلسلہ جاری رہے گا
