9 قیمتی جانوں کے ضیاع کے المناک واقعہ پر بہت گہرا دکھ ہوا ،پروین غازی

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہاکہ بونر داس چیلاس گلگت بلتستان کی تاریخ میں المناک میں سانحہ ہے جتنا افسوس کیا جائے کم ہے واقعہ میں 9 قیمتی جانوں کے ضیاع کے المناک واقعہ پر بہت گہرا دکھ ہوا ہے حکومت فوری طور پر متاثرہ خاندان کو مالی امداد کا اعلان کرے، عبدالفراز کا پورا خاندان ختم ہوا ہے چھت گرنے کاواقعہ افسوسنا ک ہے حکومت نیا گھر بناکر دکھ کا مداوا کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، پروین غازی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مکان کے چھت گرنے سے المناک اموات کا پہلا واقع ہے واقع پر جتنا افسوس کیاجائے کم ہے گلگت بلتستان کے عوام کی ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچے مکانوں میں رہنے والوں کے دکھ درد سمجھنا چاہیے سفید پوش لوگ اپنی جان جوکھوں میں ڈالتے ہیں مگر کبھی بھی اپنی کمزوری کسی سے شیئر نہیں کرتے عبدالفراز کا واقعہ بھی بالکل ایسا ہی ہے۔ 9 افراد شہید ہونا ایک سانحہ سے کم نہیں سوچ کر دل خون کے آنسو روتا ہے چیلاس بونر داس واقعہ نے طرح طرح کے سوالات جنم دئے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کس طرح مدد اور تعاون کرتی ہے انہوں نے اللہ سے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور خاندان والوں کو صبر وجمیل کی دعا کی ہے اللہ پاک ہم سب کو حادثاتی اموات سے بچائے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں