اریب احمد مختار کا تجاوزات اور فٹ پاتھ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار کا تجاوزات اور فٹ پاتھ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی، متعدد دکاندار اور سبزی فروش نرغے میں آگئے، ایم سی فورس نے بڑے پیمانے پر سامان ضبط کرکے تحصیل آفس پہنچادیا، تجاوزات کرنے والے فٹ پاتھ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے CCO ایم سی عابدحسین میر، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فو ڈ انسپکٹر راشد قاسمی، ایس ایج او جوٹیال پولیس تھانہ سہیل احمد، سیکٹر مجسٹریٹس، ایم سی فورس اور جوٹیال پولیس تھانہ کے جوانوں کے ہمراہ جوٹیال ایریا بازار میں فٹ پاتھوں پرر تجاوزات کرنے والے مافیا کے خلاف گرینڈآپریشن کے نتیجے میں متعدد تاجروں پر بھاری جرمانے کئے اور بڑے پیمانے پر تجاوزات کو ہٹاکرفٹ پاتھوں کو خالی کردئے، جبکہ بڑی مقدار میں فٹ پاتھ پر رکھے گئے سامان ضبط کرکے تحصیل آفس پہنچادئے، موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ فٹ پاتھ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے میں مدد مل سکے۔ سوموار کے روز انہوں نے نے مجسٹریٹس اور انکروچمنٹ سیل کو روزانہ کے بنیادوں پر کاروائیاں کرنے کا حکم بھی جاری کردیا،بعد ازاں ڈرائیو ر یونین کے صدر محمد یونس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ عمائدین، نمبردار ان اورڈرائیور یونین کے کے راہنماوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم کے جانب سے فٹ پاتھ مافیا کے خلاف گرینڈآپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے فٹ پاتھ مافیا کے خلاف کاروائیاں قابل تحسین ہیں ایسی کاروائیاں ہفتے میں کم از کم تین جاری رکھنے کی ضرورت ہے علاو ازیں ترجمان نے اس بات کا عادہ کیاکہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گاکار سرکاری میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تجاوزات اور فٹ پاتھ مافیا کے خلاف کسی بھی شکایات کی صورت میں الفا کنٹرول05811_920724 اور میڈیا سیل نمبر 03555554145 پر اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں