گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،

Spread the love

گلگت(پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، تاجر وں کو اشیائے خوردنوش کے خریدوفروخت کے سلسلے میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کرنا پڑے گا، دکاندار حضرات اپنے دکا ن کی صفائی کے بعد کچرہ مناسب انداز میں ٹھکانہ لگانے کی کوشش کریں،اپنی دکان کے سامنے فٹ پاتھ پر قبضہ نہ کریں، پیدل چلنے والے شہریوں کے لئے رکاوٹیں کھڑی نہ کریں، خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی ناقابل برداشت ہے سبزیوں اور پھلوں کے نرخناموں پر من و عن عملدرآمد کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس، فورس کے ہمراہ کاروائیاں جاری رکھیں گے،میٹ انسپکٹر گوشت اور پولٹری کے نرخناموں پر نظر رکھیں، جبکہ اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں اضافے کے خلاف فوڈ انسپکٹر رپورٹ دیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عنا صر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ نظر ثانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے اشیائے خور دنوش کے سلسلے میں سروے رپورٹ پیش کی، انہوں نے رپورٹ میں کہا کہ 57 اقسام کے اشیائے خور دنوش کے علاوہ 50 اقسام کے اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کا تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اشیائے خوردہ نوش جن میں مختلف اقسام کی دالوں اور ملک پاوڈر کے قیمتوں میں 10 روپے سے40 روپے تک کمی جبکہ 13اشیائے خوردنوش جس میں مختلف اقسام کی چاولوں اور آٹے کے قیمتوں میں 10 روپے سے لیکر 70 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور 33 اشیائے کے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے روزانہ قیمتوں میں مانیٹرنگ کی وجہ سے قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہی ہوا ہے، بعد ازاں انہوں نے 06 اقسام کے ڈالڈہ، گھی، کوکنگ آئل، تیل سرسوں کو اوپن رکھنے کی تجویز پیش کی،علاوہ ازیں انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 08 اقسام کے سبزیوں کے قیمتوں میں 10 روپے سے60 روپے تک کمی ہوئی ہے اور آٹھ ہی اقسام کے سبزیوں کے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس میں سٹی مجسٹریٹس، محمد رشید، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، انکروچمنٹ انسپکٹر منظور کاشمیری، انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم، نمبردار اعلیٰ جاوید انور ، سبزی و فوروٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عزیزاللہ، سمیت کریانہ مرچنٹس کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں