گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسئلے کے حل کیلئے ایکسائز پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر حل نکالیں گے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہم سب کی ذمہ داری ہے جگہ جگہ غیر قانونی سوزوکی اور ٹیکسی سٹینڈ کے خلاف کاروائی کی جائے گی ایکسائز او ر ٹریفک پولیس جہاں ضروری سجھیں گے پسینجر سٹاف بنادئے جائیں گے۔ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میونسپل کارپوریشن، ایکسائز پولیس، اور ٹریفک پولیس آفیسران کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے صدار ت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے شہر کے چار اہم جگہوں پر گاڑیوں کے پارکنگ کی سہولت فراہم کی ہے اس کے علاوہ بھی ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ایکسائز پولیس آفیسر نے شہر می پسنجر اور پرائیویٹ ٹیکسیوں کے سلسلے میں قوائد وضوابط کے بارے آگا ہ کیا، انکا کہنا تھا کہ غیر جگہ جگہ غیر قانونی سٹاف کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے باقائدہ شیڈو ل میں طے ہے کہ سٹاف کہاں بنادئے گئے ہیں شہریوں کی سہولت کیلئے زیادہ رش والے علاقوں میں پسنجر سٹاف بنادئے گئے۔ ٹریفک پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہر میں بے ہنگم گاڑیوں کی آمدو رفت میں کافی حدتک کنٹرول کیا جاچکا ہے مصروت ترین جگہوں پر ٹریفک رش کو کم کرنے کیلئے جگہ جگہ ٹریفک اہلکار چوکس اور احسن انداز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کاروپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن، ایکسائز،اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹریفک مسائل پر جلد قابو پالیں گے۔شہری اپنے اداروں کے ساتھ مثبت تعاون کریں تاکہ اس اہم مسئلے کو جلد حل کیا جاسکے۔
