گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جرمانہ نہ بھرنے والے پھاٹک میں جمع ہونے والے مال مویشیوں کونیلام کردیا جائے گا جبکہ شہر میں آذاد پھرنے والے مال مویشیوں کا پکڑ دھکڑ جار ی ہے بلدیہ گلگت کے جانب سے بنائے جانے والے پھاٹک میں بڑی تعداد میں مال مویشی جمع ہوچکے ہیں مالکان نے جرمانہ نہ بھرا تو مال مویشیوں کو نیلا م کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی مویشیوں کی آذاد چرائی پر پابندی عائد کررکھی ہے اسکے باجود مالکان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ ہونے کے برابر ہے اور خلاف ورزی جاری ہے جوکہ افسوسناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایک بار دوبارہ مال مویشیوں کو اپنے گھروں میں بند رکھیں اور اپنے مال مویشیوں کو آذادنہ چھوڑا جائے، مصروف شاہراہ پر آذاد پھرنے والے مال مویشیوں کو بلدیہ سٹاف پھاٹک میں بند کردیں گے مالکان کے جانب سے بھاری جرمانہ بھرنے کے بعد ہی مالکان کے حوالہ کردیائے جائے گا بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ قبضے میں لئے گئے تمام مال مویشیوں کو نیلام کردیا جائے گا لہذا انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مال مویشیویوں کو اپنے گھروں میں بند رکھیں اور درپیش مشکلات سے دور رہیں۔
