ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن سٹیڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ پاپولیشن اینڈ سوشل ویلفیئر رانی صنم فریاد نے کہا ہے الحمد اللّٰہ وعدوں کی تکمیل کا عمل شروع ہوچکا ہے

Spread the love

گلگت ( بیورورپورٹ ) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن سٹیڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ پاپولیشن اینڈ سوشل ویلفیئر رانی صنم فریاد نے کہا ہے الحمد اللّٰہ وعدوں کی تکمیل کا عمل شروع ہوچکا ہے، گزشتہ برس میں نے حلقہ نمبر ایک کے انتہائی پسماندہ گاؤں سید آباد تھینگی کے عوام کے ساتھ میڈیکل ڈسپنسری قائم کرنے سے متعلق جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔ آج میں نے یہاں کے عوام کی آنکھوں میں پہلی بار خوشی کے آنسوؤں کو دیکھا جس سے پتہ چلتا ہے ماضی کے منتخب نمائندوں نے کس حد ان غریب لوگوں کو نظر انداز کیا ہوا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید آباد تھینگی میں اپنی اے ڈی پی کی سکیم میڈیکل ڈسپنسری کی سائیڈ سلیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ میڈیکل ڈسپنسری کی سائیڈ سلیکشن کے موقع پر محکمہ صحت گلگت کے ڈی ایچ او فدا حسین ودیگر سرکاری افسران بھی ممبر صوبائی اسمبلی رانی صنم فریاد کے ہمراہ تھے۔ رانی صنم فریاد نے مزید کہا عوام قوم کے اصل خدمت گاروں اور جعلی خدمت گاروں کو پہچان لیں اور دوسروں کی سکیموں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کے عوام کو بیوقوف بنانے والوں کو آئندہ الیکشن میں اپنے قریب بھی آنے مت دیں۔ گلگت حلقہ ون اب خیراتی حلقہ نہیں رہے گا اور نہ ہی آئندہ یہاں لاٹری سسٹم چلے گا۔ فیصلہ عوام خود کریں گے اور میرٹ کے مطابق جیت یا ہار کا فیصلہ ہوگا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈی ایچ او فدا حسین نے کہا کہ سید آباد تھینگی کے لئے میڈیکل ڈسپنسری یہاں کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی جو میڈم صاحبہ نے پوری کردی۔ ہم مذکورہ بلڈنگ کے مناسب زمین کو سلیکٹ کرلیا ہے انشاءاللّٰہ بہت جلد اس کا پی سی ون تیار کرکے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ٹینڈر کرایا جائے گا۔ سید آباد تھینگی کے لوگوں نے میڈیکل ڈسپنسری کا منصوبہ اپنی اے ڈی پی سکیم میں رکھنے پر ممبر صوبائی اسمبلی رانی صنم فریاد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں