گلگت (پ ر) سیاسی و سماجی راہنماپروین غازی نے اپنے ایک بیان میں ملک کے مایہ ناز صحافی ارشد شریف کے بیہمانہ قتل کو ریاست کیلئے بڑا نقصان قرار دیا، ارشد شریف نڈر بے باک صحافی تھے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانی دی ملک پاکستان کے سربلندی کیلئے کام کیا نیروبی میں انہیں قتل کرنا ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے پہلے افسوس کی بات ہے پہلے انہیں چینل سے آوٹ کردیا جاتاہے پھر ملک سے اور اب اسے دنیا سے ہی رخصت کردیا گیا ہے ارشد شریف قتل سے ملکی صحافت کیلئے نا قابل فراموش واقعہ ہے جتنی مزمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے صحافی تنظیموں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ارشد شریف کے شہادت کے موقع پر انکے گھر والوں، خاندان، اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے صحافیوں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے، حکومت پاکستا ن شہید ارشد شریف کے گھر والوں کو مالی معاویضہ ادا کریں، تاکہ انکے دکھ کا مداواہوسکے، انہوں نے بیں الاقوامی صحافتی تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر ارشد شریف قتل کے محرکات کو سامنا رلائیں اور قاتلوں کے انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں چونکہ ارشد شریف کا قتل کینیاکے شہر نیروبی ہوا ہے لہذا انکا فرض بنتا ہے کہ شہید کے قاتوں کو سزا دلانے میں اپنا کردار اداکریں، آج صحافی اپنے گھر، ملک اور بیرون ملک محفوظ نہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کا سوموٹوایکشن لیں اور ارشد شریف خاندان کو انصاف فراہم کریں، ملک پاکستان ایک محب وطن صحافی سے محروم ہوا ہے صحافی کے قتل کی جتنی بھی مزمت کیا جائے کم ہے
