گلگت (سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان LPG ڈسٹری بیوٹرز نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں غیر معیاری، جعلی اور ناقص ایل پی جی گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں، سردیوں میں ہوٹلوں، موٹلز، گیسٹ ہاوسز اور گھروں میں گرمی کے حصول کیلئے ایل پی جی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے معیاری ایل پی جی گیس سلنڈروں خریدوفروخت نہ کی گئی تو غیر معیاری سلنڈروں کے باعث بڑا حادثہ رونما ہو سکتا۔ مقامی انتظامیہ جعلی ایل پی جی کے جعلی ڈیلروں کے خلاف فوری کاروائی کریں، ان خیالات LPG گیس ڈسٹری بیوٹر ز کے صدر حاجی فریداللہ نے مقامی میڈیا کیلئے جاری اخباری بیان میں کیا، انکا کہنا تھا کہ شہر میں ناقص، کم وزن اور جعلی سلنڈرو ں کا کاروبار آئے روز اضافہ ہورہاہے جسکی وجہ سے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں بھر مار ہے، کافی عرصے سے بعض لوگ جعلی سلنڈروں میں کم وزن اور ناقص گیس لاکر گلگت شہراور مضافات میں فروخت کررہے ہیں یہ لوگ کسی بھی مارکیٹنگ ایجنسی کے ڈیلر نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس گیس فروخت کرنے کا لائسنس ہے گیس کاکام کرنے کیلئے سب سے پہلے ایک لاکھ روپے ڈیلر شپ کیلئے متعلقہ گیس مارکیٹنگ ایجنسی میں جمع کرنا ہوتاہے اور کم از کم چالیس لاکھ روپے کا سلنڈر خریدنا پڑتا ہے مگر یہ لوگ بغیر رقم خرچ کئے جعلی اور غیر معیاری سلنڈروں میں ناقص اور کم وزن ایل پی جی گیس عوام میں فروخت کرتے ہیں جو کہ حادثات کا سبب بن سکتے ہیں عوام ایل پی جی گیس کے حوالے سے باشعور نہیں ہیں جسکی وجہ سے کھرے کھوٹے کا پہچان نہیں کرسکتے ہیں۔ غیر معیاری، ناقص اور کم وزن ایل پی جی کے کاربار میں ملوث عناصر کے خلاف مقامی انتظامیہ جلد کاروائی کرے، گلگت بلتستان LPG ڈسٹری بیوٹرز صوبے میں غیر معیار ی کم وزن اور ناقص ایل پی جی کے کریک ڈاون پر مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
