جہلم شام میں عمر بن عبد العزیزؓکے جسد خاکی کی بے حرمتی کا واقعہ افسوسناک اور مسلمانوں کے لئے دلخراش واقعہ ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم شام میں عمر بن عبد العزیزؓکے جسد خاکی کی بے حرمتی کا واقعہ افسوسناک اور مسلمانوں کے لئے دلخراش واقعہ ہے۔ حکومت حضرت عمر بن عبد العزیزؓ اور ان کی اہلیہ کے اجساد مبارکہ کو دوبارہ نماز جنازہ ادا کرکے مدفن کروائے،ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت سے رابطہ کر کے حضرت عمر بن عبد العزیزؓاور ان کی اہلیہ کے اجساد ِمبارکہ کو دوبارہ غسل دیکر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وہیں دفن کر وایا جائے،عمر بن عبد العزیزؓکے جسد خاکی کی بے حرمتی پر عالم اسلام سخت مضطرب ہے،شام کے صوبہ ادلب میں رونماء ہو نے والا دلخراش واقعہ امت مسلم کے لئے لمحہ فکریہ ہے،اس مذموم واقعہ سے ان عناصر کی نشاندہی ہو تی ہے جو مسلمانوں میں انتشار اور فتنہ پیدا کر نا چاہتے ہیں،اس افسوس ناک،شرم ناک اور قابل مذمت عمل پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی نہایت کربناک اور شرم ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں