ریب احمد مختار نے کہا کہ NOC کے بغیر تعمیرات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر MC گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ NOC کے بغیر تعمیرات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور نہ ہی سرکاری اراضی پر بغیر اجازت کسی قسم کی تعمیرات کرنے دی جائے گی ضلعی انتظامیہ سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنائی گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مجسٹریٹ، ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کونوداس دورے کے موقع پر میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انکاکہناتھاکہ تعمیرات سے قبل ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہے میونسپل کارپوریشن بلڈنگ سیکشن سے تعمیرات سے قبل اجازت نامہ ہر حال میں لازمی ہے لہذا کوئی بھی تعمیرات سے قبل اجازت لینا ہوگا۔ بعد ازاں انہوں نے سرکاری اراضی کابھی جائزہ لیا موقع پر متعلقہ سیکٹر مجسٹریٹس کوہدایات دیں کہ سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔ اور لینڈ مافیا پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رہائشی، کمرشل اور دیگر تعمیرات کیلئے بلڈنگ سیکشن سے اجازت نامہ لازمی ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجیدچیمہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم انتظامی رٹ یقینی بنانے کیلئے ہمہوقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں