گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز کو احکامات دئے کہ وہ شہر میں NOC کے بغیر کمرشل تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون کریں

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز کو احکامات دئے کہ وہ شہر میں NOC کے بغیر کمرشل تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون کریں، پہلی دفعہ نوٹسز دیں ہفتہ بعد عملدرآمد نہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے سب ڈیژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریں، کسی کو رعائت نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کے ہمراہ میونسپل بلڈنگ سیکشن کے بلڈنگ انسپکٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہر کے تمام سیکٹرز میں بلڈنگ انسپکٹرز معائینہ کا عمل میں تیزی لائیں اور جہاں جہاں تعمیرات ہورہی ہیں رپورٹ دیں، فوری کاروائی کی جائے گی بعدازاں انہوں نے میونسپل مجسٹریٹ اور انکروچمٹ انسپکٹرکوحکم دیا کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کریں، شہر کے فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کردیں، فٹ پاتھوں کو پیدل چلنے والوں کیلئے آسانی پیدا کریں، جوٹیال اور پل روڈ سے ریڑی والوں کو ہٹاکر مناسب جگہ پر کھڑا کرنے کی سہولت دی جائے، انہوں نے کہا کہ ریڑی والوں کو مصروف شاہراہوں سے ہٹادیا جائے، عملدرآمدنہ کرنے کی صورت میں مالکان کو نوٹسز جاری کیا جائے، نوٹسز پر مثبت جواب نہ آیا تو ریڑھیوں کو قبضہ میں لیا جائے گا۔ باب گلگت سے لیکر عثمان آباد تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اجلاس میں ٹاون انجینئر ثابت تقی، مجسٹریٹس عالم حسین، احمد اقبال،اور دیگر سٹاف شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں