چیف اکرام الدین کی جنرل عاصم منیر کےآرمی چیف منتخب ہونے پر مبارکباد

Spread the love

امید ہے کہ افواج پاکستان کے نئے سربراہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے بہترین اقدامات کرینگے۔سربراہ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابلق اکرام الدین نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ پاک فوج کے سینئر ترین جنرل ہونے کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف، کور کمانڈر راولپنڈی اور ڈی ایم او سمیت کئی اہم۔عہدوں پر خدمات انجام دیں جس کی بنا پر بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے اور دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اس وقت بہترین ساپسالار کے زیر نگرانی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی پوری قوم افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہیں اللہ تبارک و تعالی پاکستان پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں