گلگت (پ ر) میونسپل حدود میں NOC کے بغیر کمرشل اور نجی تعمیرات کرنے والوں کی شامت آگئی، AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے ریور ویو روٹ تا یادگار چوک تک NOC کے بغیر تعمیرات کرنے پر ایک نجی عمارت سمیت تین کمرشل عمارتوں کوسیل کردیا، جبکہ تعمیراتی مٹیرئیل بھی قبضے میں مالکان کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت پیش ہونے کاحکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنرو ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے میونسپل انسپکٹرز، بلدیہ پولیس فورس اور جی بی پولیس جوانوں کے ہمراہ شہرمیں میونسپل کارپوریشن بلڈنگ سے تعمیرات کیلئے اجازت نامہ نہ لینے پر میونسپل بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے 1 نجی عمارت سمیت 3 زیر تعمیر عمارتو ں کو سیل کردیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پرمالکان کوگرفتا ر کے AC / سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کردیا، سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے مالکان کوحکم دیاکہ وہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ گلگت سے تعمیرات کیلئے NOC لیکر کام شروع کریں جب تک این او سی نہیں لیں گے پابند ی برقرار رہے گی اور عمارتیں سیل رہیں گی سیل شدہ عمارتوں سے ایک پتھر کو بھی اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی اور حکم عدولی کی صورت میں مالکان کوجیل کی سزا اور زیر تعمیرعمارتوں کو مسمار کردیاجائے گا، انہوں نے شہریوں سے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اسی میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے بعدازاں انہوں نے مجسٹریٹس اورمیونسپل بلڈنگ انسپکٹرزکو احکامات دئے کہ شہر میں جہاں کہیں بھی این او سی کے بغیر تعمیرات ہورہی ہیں کے خلاف فوری ایکشن لیں اور رپورٹ کریں، کسی کوبھی رعائت نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے
