گلگت (پ ر) نائب تحصیلدار محمد عاطف نے پیٹرو ل کی کمی بیشی پر دو پیٹرول پمپوں کوسیل کردیا، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے حکم پر گلگت کے مختلف جگہوں میں قائم پیٹرول پمپوں پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کے پیمائش میں ہیرا پھیری پر دو پیٹرول پمپوں کو سیل اورنصف درجن سے پیٹرول پمپ مالکان کو قانونی نوٹسز جاری کردئے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں پیٹرو ل اور ڈیزل کے بھرائی کے دوران ٹیکنکل طریقے پیٹرول اور ڈیزل میں ہیرا پھیر ی کرنے والوں کی سزا جیل اور پیٹرول پمپ سیل کرنا ہے اگر مالکان باز نہیں آئے تو پیٹرول پمپ لائسنس منسو خ بھی کردیا جائے گا عوام کو دھوکہ دہی کے ذریعے مالی طور پر نقصان دینا سماجی جرائم میں شمار ہوتا ہے جوکہ ناقابل معافی جرم ہے ضلعی انتظامیہ ایسا کوئی کام می اجازت نہیں دے گی جس میں براہ راست شہریوں کو نقصان کاباعث بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر اچانک چھاپے مارے جائیں گے اس لئے پیٹرول پمپ مالکان اپنا قبلہ سید ھا کریں۔
