گلگت(پ ر) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری، سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات کرنے پر KIU سائٹ، کونوداس گیس پلانٹ ایریا، اور سکارکوئی میں لینڈ مافیاکے خلاف زبردست کاروائی، 60 کنال سے زائد اراضی واگزار کرالی، قبضے کی غرض سے تعمیر کی جانیوالی دیوار کو گرادئے، مزاحمت پر ایک شخص کو گرفتار کرکے 15 دنوں کیلئے جیل بجوادیا، خالصہ سر کار اور عوامی ملیکیتی زمینوں پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی جاری رہے گی، سیکٹر مجسٹریٹ شیر باز علی کا اعلان، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ و سب ڈویژن مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات کرنے پر حلقہ مجسٹریٹ سکینڈ کلاس شیر باز علی نے جمعرات کے روز، GB سکاوٹس، رینجرز، ایف سی، ایم سی فورس اور جی بی پولیس کے جوانوں کے ہمراہKIU سائٹ، کونوداس گیس پلانٹ ایریااور سکار کوئی میں گرینڈ آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرکے تعمیرات کرنے پر بلیڈ ٹریکٹر کے ذریعے گرادئے گئے، kiu سائٹ پر 50 کنال سے زائد اراضی واگزار کردی جبکہ سکارکوئی میں 8 کنال خالصہ سرکار اراضی پر قبضہ کرکے چار دیواری بنانے اور آپریشنل کاروائی کے دوران مزاحمت کرنے پر مسمی جاوید شیخ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 دنوں کیلئے جیل کی سزا سنادی،مجسٹریٹ نے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیاکے خلاف بے رحمانہ کاروائیاں جاری رہیں گی کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن کے سبب بننے والے عناصر کے خلاف قانونی اقدامات جاری رہیں گی کسی کورعائت نہیں ملے گی اور نہ ہی کوئیسفارش قابل قبول ہوگی، خالصہ سرکار اراضی پر غیر قانونی تعمیرات، پتھراور ریت بنانے اور بلاسٹنگ کرنے پر پہلے ہی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئیں ہیں آج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے
