میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا مجسٹریٹ احمد اقبال، اور میونسپل پولیس جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کیخلاف زبردست کاروائی،

Spread the love

گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا مجسٹریٹ احمد اقبال، اور میونسپل پولیس جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کیخلاف زبردست کاروائی، 12قصائیوں کے دکانوں پر چھاپے مارے، 6 جرمانے، 2 دکان سیل اور 4کو محتاط رہنے کیلئے نوٹسز دیے، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت کاروائی کیجائے گی لہذااپنا قبلہ درست کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے ابت چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر انتظامی رٹ چیلنج کرنے اور عملدرآمد نہ کرنے والے عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی عوامی شکایات پر روانہ کے بنیادوں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ترجمان شہر ی انتظامیہ عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ کوئی بھی تاجر، قصائی تنور چی، جنرل سٹور مالک، ہول اور یٹیلر سیلز کوئی بھی ہو زائد منافہ خوری پر انکی شکایات الفا کنٹرول یا میڈیا سیل کیں درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کے ذریعے گرانفروشوں کو لگام دیا جاسکے، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، اور فورس کے جوان ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے قیادت میں عوامی خدمات کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں