میٹ انسپکٹرڈاکٹر مشتاق عالم، مجسٹریٹ احمد اقبال،مجسٹریٹ عالم حسین اور میونسپل پولیس فور س کے جوانوں پرمشتمل چھاپہ مار ٹیم کاجوٹیال میں زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹرڈاکٹر مشتاق عالم، مجسٹریٹ احمد اقبال،مجسٹریٹ عالم حسین اور میونسپل پولیس فور س کے جوانوں پرمشتمل چھاپہ مار ٹیم کاجوٹیال میں زبردست کریک ڈاون، ناقص صفائی اور آگ بجھانے والے آلات تنصیف نہ کرنے پر 10ہوٹلوں، زائد منافع خوری پر ایک درجن سے زائد تھوک و پرچون تاجروں پر جرمانے کئے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق عالم نے کہا کہ عوام کوکھانوں کے نام پر زہرنہیں کھلانے دیا جائے گا اور نہ ہی تاجروں کو ناجائز منافع خوری کی اجازت دی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر گرانفروشوں کے خلاف گھیراتنگ کیا جارہاہے تاجر برادری اورہوٹل مالکان کی تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور زائد منافع خوری کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ انتظامی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے، ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اوراسکی ٹیم ہمہوقت کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں