وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے،

Spread the love

لندن رپورٹ عارف چودھری

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے، سلیمان شہباز، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے، وہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آ گئے تھے، سلیمان شہباز والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھے۔
شہزاد اکبر کی طرف سے سلیمان شہباز پر منی لانڈرنگ اور پبلک آفس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے تھے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کے خلاف تحقیقات کے بعد انہیں کلین چٹ دی تھی۔

سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ نئے سیاسی نظام کیلئےجعلی مقدمات بنا کر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلا وطن نہیں ہونا چاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی، مجھ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بد ترین مثال تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور ایسٹس ریکوری یونٹ کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہمارے خلاف مقدمات بنوائے گئے، چئیرمین نیب کیس نہ بناتے تو انہیں برخاست کر دیا جاتا۔

سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا ناروا سلوک کرنا پسند نہیں کریں، ہمارے خلاف پاکستان، برطانیہ میں مقدما تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں الزامات کے درست ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا، این سی اے نے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی نہ کرتے ہوئے اثاثے بحال کردیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں