عمران خان کا مشن و جدوجہد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔لیلا پروین

Spread the love

پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کرونا وائرس جیسے سخت حالات میں عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری وویمن ونگ کراچی

کراچی(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وویمن ونگ کراچی محترمہ لیلا پروین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن، مقصد، اور جدوجہد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے کیونکہ جب مشن و خلوص میں ایمانداری ہوں تب ملک و قوم ترقی کر سکتی ہے اس وقت ملک کرونا وائرس جیسی عالمی وبا اور آفات سے گزر رہی ہے جو ملک کیلئے بحران کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے لیکن عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے جو ایک بہادر اور ایماندار لیڈر کی پہچان ہوتی ہے پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وویمن ونگ کراچی محترمہ لیلا پروین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کرونا وائرس جیسی عالمی وبا اور سخت حالات میں ملکی عوام کا بھرپور ساتھ دے رھی ھے اور ساتھ دے گی اور اس کے لیے جو بھی کیا وہ قابل تعریف ہیں غریب اور محتاج لوگوں کیلئے جو عمران خان نے احساس فنڈز شروع کیا ہے قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم احساس فنڈز کی وجہ سے لاکھوں غریب اور یتیم لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کو درپیش مسائل بروقت حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں