کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام اینٹی نارکوٹکس سیمینار کا انعقاد

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال المرکزجہلم میں اینٹی نارکوٹکس کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سہیل ناصر سوشل ویلفیئر آفیسر،فضل حسین صدر الفلاح،ڈاکٹر شاہد تنویر صدر سی ڈی سی المرکزجہلم،ڈاکٹر فضل صاحب خیر الناس،شاہد جلیل سیٹھی جنرل سیکرٹری سی ڈی سی المرکزجہلم،استاد عبد الرحمن مانی انچارج جم اور مختار حسین انچارج ٹیوشن سنٹر کے علاوہ شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ منشیات وہ خاموش قاتل ہے۔جو اپنے شکار کو ایک دیمک کی طرح اندر ہی اندر سے یوں کھوکھلا کر دیتی ہے۔کہ اگر بر وقت اس کا علاج نہ کروایا جائے تو انسان کچھ ہی ماہ کے اندر اندر ہی موت کا شکار ہو جاتا ہے۔ایک صحت مند معاشرے کے لیئے ضروری ہے کہ منشیات کا ذہر پھیلانے والے ان موت کے سوداگروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا۔کہ منشیات کا شکار ہونے والوں سے نفرت کی بجائے انہیں پیار و محبت کے ساتھ علاج معالجے کی ترغیب دی جانی چاہئیے۔اور انہیں سمجھایا جانا چاہیئے کہ اس نامراد بیماری کا علاج معالجہ ممکن ہے۔حکومت نے ترک منشیات سنٹر قائم کیئے ہوئے ہیں۔جہاں مستند اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی علاج معالجے سے مریض جلد ہی صحت یاب ہو کر دوبارہ معاشرے کا ایک فعال اور سرگرم فرد بن کر اپنا مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے سی ڈی سی المرکزجہلم اور محکمہ سوشل ویلفیئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی ایسے صحت مندانہ اور معلوماتی سیمینار منعقد کیئے جاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں