گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت ڈاکٹر مشتاق عالم نے عوامی شکایات پر قصائیوں کے خلاف زبردست کاروائی،06 گوشت فروشوں پر زائد قیمتوں کے وصولی پر بھاری جرمانے عائد کردئے، جبکہ متعدد قصائیوں کو محتاط رہنے کیلئے نوٹسز جاری کردئے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ قصائیوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کرتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کرنے پر نصف درجن قصائیوں پر بھاری جرمانے کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے گوشت فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنے ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے خصوصی ہدایا ت پر گرانفروشوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا اور روزانہ کے بنیادوں پر چھاپہ ما ر کاروائیاں کی جارہی ہیں، کار سرکار میں مداخلت ناقابل فراموش ہے،خلاف ورزی کے مرتکب عناصر پر پرائس کنٹرول ایکٹ اور پیور فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائیا ں ہونگی، ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے قصائیوں کے خلاف اپنی شکایات الفا کنٹرول میں درج کرائیں، تاکہ فوری کاروائی میں عمل میں لائی جاسکے، عوام کی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے۔
