میں کیسے مان لوں

Spread the love


تحریر چوہدری زاہد حیات۔
میں کیسے مان لو کہ ڈاکٹر زہر کا ٹیکہ لگا رھے ہیں؟؟؟
لاھور شیخ زاید بچہ وارڈ کا ڈاکٹر کاشف میرے بیٹے کو خود اپنے ھاتھوں میں اٹھا کر بھاگا بھاگا ct scan کروانے گیا۔
وہ ڈاکٹر کاظم نیوروسرجن جس نے چھٹی کے باوجود سب ڈکٹرز کی ٹیم جمع کی اور ایمرجنسی آپریٹ کر کے میرے بیٹے کی جان بچائی۔
وہ ڈاکٹر کاظم جو کامیاب آپریشن کے بعد میرے پاس خود آکر رو پڑا اور مجھے تسلی دی۔اور کہنے لگا آپ کے بیٹے کی عمر کی میری بیٹی ھے اور ہم سب ڈاکٹرز نے اس بچے کے لیے بہترین اعلاج کیا اور اللہ سے دعا کی۔اور اس کا ایسے خیال رکھیں گے جیسے اپنے بچوں کا۔۔

وہ ڈاکٹر زین جو چھٹی پر ھونے کے باوجود ایمرجنسی میرے بیٹے کے آپریشن کے لیے آیا۔
وہ ڈاکٹر زین جو روزانہ میرے بیٹے کے لیے چپس اور جوسز لے آتا تھا۔
وہ شیخ زاید بچہ وارڈ کا ڈاکٹر علی ڈاکٹر سلمان شاھد جو میری دل جوئی کے لیے مجھے اپنے ساتھ بٹھا کر کھانا کھلاتے اور مجھے تسلیاں دیتے اور میری بھرپور مدد کرتے اور اپنے رومز میں سونے کی آفر کرتے کہ ہمارے کمرے میں جا کر آرام کر لو۔
وہ آئی سی یو کی نرسز جو اپنی ڈیوٹی ختم ھونے کے باوجود میرے بیٹے کے لیے گھر نا گئی کہ جب یہ ٹھیک ھو گا تب جائے گی۔
وہ ڈاکٹرز جو میرے بیٹے کے ساتھ سیلفیاں لیتے رھے اس کی صحت یابی کے بعد مجھ سے زیادہ خوش ہوئے

وہ ڈاکٹر حولا جو میری وائف کو ہمت دیتی کہ سب ٹھیک ھو جائے گا فکر نا کرو ۔
وہ شیخ زاید کا چیئرمین اور نیورو کا ہیڈ ڈاکٹر کامران حسین جو روزانہ خود سپیشل آتا میرے بیٹے کو دیکھنے اور اپنے آفس میں بلا کر مجھے ہمت دیتا۔
میں کیسے مان لو یہ ڈاکٹرز یہ نرسز زہر کا ٹیکہ لگاتے ھے۔
نہیں یہ مسیحا ھے اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری جانیں بچا رھے ہیں ۔
آئیے سب مل کر ان کے لیے دعا کریں
ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہیں۔
میں نہیں مانتا یہ ڈاکٹرز ظالم ہیں۔یا زہر کا ٹیکہ لگاتے ھے نہیں مانتا نہیں مانتا نہیں مانتا۔
سلام سب ڈاکٹرز کو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں