پیپلز پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے جتنا حصہ مردوں کا ہے وہاں پر خواتین نے بھی اپنا لوہا منوانے میں اہم کردار ادا کیا، گورنر گلگت بلتستان

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے جتنا حصہ مردوں کا ہے وہاں پر خواتین نے بھی اپنا لوہا منوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے مستقبل میں پیپلزپارٹی کو مزیدکامیابیوں سے نوازنے کیلئے خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، خواتین جیالیوں نے پارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے میں اہم رول ہے اس سلسلے میں سینئر نائب صدر سیدہ مغل نے روز اول سے پارٹی کو فعال رکھنے میں کوشاں رہی ہیں جبکہ پارٹی جیالوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے سینئر نائب صدر سیدہ مغل کے جانب کا مغل ہاوس ننی ہیٹ میں دی جانے والی پرتکلف عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمر حکمرانوں کا مقابلہ کیا ہے آنے والے الیکشن میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتیں ہیں جس کیلئے ابھی سے ہی تیاری وقت کی ضرورت ہے، انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں خواتین کی بھرپور نمائندگی ہوگی آنے والے بلدیاتی الیکشن اہم ہیں، اس سے قبل سابقہ وزیر جنگلات آفتاب حیدر ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں گورنر،اورپارٹی ورکروں کے اعزاز میں سیدہ مغل کی جانب سے اعشائیہ دینا ہم سب کوایک چھتری تلے مل بیھٹنے کا موقع فراہم کیا ہے جو کہ اعزازکی بات ہے سیدہ مغل ایک نظریاتی جیالی ہے ہمیں اپنے بہن کی خدمت اور کوششوں پر فخر ہے اقبال رسول نے اپنے تاثرات میں کہا کہ سیدہ مغل اور انکے خاوند رہبرعلی مغل نے ہمیشہ پارٹی کے مضبوطی اور فعالیت کیلئے کام کیا ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے نظریاتی سیاست ہی ہم سب کی پہچان ہے جیالوں کوایک جگہ مل بیٹھنے کیلئے ماحول کی فراہمی پر ہم سیدہ مغل کے مشکور ہیں، بعد ازاں دیگر راہنماوں، ممبر صوبائی اسمبلی، شہزاد آغا، سعیدہ دانش، صوبیہ مقدم، زوار فدا حسین، سلطان گولڈن، عمران حسین ایڈوکیٹ، شرافت حسین، عرفان غازی، پروین جاوید، خواتین کابینہ اراکین، ویگر شریک راہنما وں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر سیدہ مغل کے دعوت پر آشیانہ مغل میں اعشائیہ میں شریک ہوئے اور جیالوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھے،راہنماوں نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی الیکشن اوردیکر معرکوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے سیدہ مغل اور خاندان کی بڑی قربانیاں ہیں ہمیں خاتون جیالی سیدہ مغل اور انکے شوہر رہبر علی مغل کے پارٹی کیلئے خدمات پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں رہبر علی ایک مالی ادارے کی نمائندگی کرنے کے باجود پارٹی کیلئے انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہی ہیں انہوں نے زمانہ طالب علمی میں پی ایس ایف کے پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔ وقت آنے پر ہم خاتون راہنما سیدہ مغل کو انکا جائز مقام دیں گے۔ انہوں نے اعشائیہ کے اختتام پر سیدہ مغل اور مغل جیالوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی ورکرز کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا۔ واضح رہے گزشتہ روز گورنر گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے سیدہ مغل کی دعوت پر انکے آشیانہ مغل ہاوس ننی ہیٹ میں شریک ہوئے۔ ننی ہیٹ کے مغل جوانوں نے گورنر سیدمہدی شاہ اور مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں