اریب احمد مختار نے شہرکے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف کے احکامات جاری کردیے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے شہرکے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، یونیورسٹی، کالجوں،سکولوں، ہاسٹلوں اور کاروباری مراکز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف کے احکامات جاری کردئے، یکم جون سے 7 جون تک آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف یقینی بناکر رپورٹ دیں،بصورت دیگر سیکٹر مجسٹریٹس کیجانب سے چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف کا مقصد آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے میونسپل حدود میں سربراہان سرکاری و نجی دفاتر، تما م سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، یونیورسٹی، کالجوں، سکولوں، اور ہاسٹلوں سمیت کاروباری مراکز، گیسٹ ہاوسز، کارخانہ جات، جنرل سٹور ز، ٹمبر ڈپوز، ورکشاپس اور سریا ڈپوز مالکان کے نام جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے دو الگ الگ نوٹسز میں حکم دیاہے کہ مزکورہ بالا اداروں میں ایک ہفتے کے اندر اندر آگ بجھانے والے معیاری آلات Fire Extinguisher ایس او پی کے مطابق نصب کرنا یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں جان و مال کی حفاظت ممکن ہوسکے، مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد آگ بجھانے والے آلات کی عدم تنصیف پر * Vulnerable Establishment Act 2016 *کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، آگ بجھانے والے آلات کاتنصیف کا حکم عوامی مفاد عامہ کے تحت دیاجارہاہے تاکہ حادثاتی یا شارٹ سرکٹ، یا اچانک لگنے والے آگ سے محفوظ اور اس قسم کے واقعات کا روک تھام ہے انہوں نے واضح کیا ہے کہ آگ بجھانے والے معیاری آلات A,B,C,E کے تحت تنصیف کریں، غیر معیاری آلات ہر گز قابل قبول نہیں ہونگے، اسسٹنٹ کمشنر نے تمام سیکٹر مجسٹریٹس، سٹیشن فائر آفیسر گلگت کواحکامات دئے کہ وہ روزانہ کے بنیادوں پر میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائیاں کریں، اور صورتحال سے آگاہ رکھیں، واضح رہے ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم روزانہ کے بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں