گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر میٹ انسپکٹرڈاکٹر مشتاق عالم کا گوشت کے قیمتوں میں اضافہ کرکے فروخت کرنے پر نصف درجن سے زائد قصائیوں کو جرمانے عائد، آئندہ کیلئے محتاط رہنے کا حکم، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے خو د ساختہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے قصائی برادری اپنا قبلہ سیدھا کریں،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عوامی شکایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے شہر کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد منافع خوری پر نصف درجن قصائیوں پر جرمانے عائد کئے، بعد ازاں انہوں نے قصائیوں کو خبردار کیا کہ وہ زائد منافع خوری نہ کریں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عوامی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و اایڈمنسٹریٹر کے حکم کو بھی پڑھ کر سنایا، غیر قانونی کام کی سختی کے ساتھ سرزنش کی جائیگی، آئندہ کیلئے محتاط رہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعائت نہیں ملے گی،
