گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ شہرسے کسی بھی قسم کے غیر قانونی پینا فلیکسز اور بینرز چسپاں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اس سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے احکامات پر بلدیہ عظمیٰ گلگت کا سٹاف بینرز، پینا فلیکسز ہٹانے کے ساتھ دیواروں سے غیر وال چاکنگ مٹارہے ہیں، شہرکی خوبصورتی میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہونے جمعہ کے روز میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں کیا، انکا کہناتھا کہ بلدیہ عظمیٰ شہرکی خوبصورتی کو بہتر کرنے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ ہمہ وقت کوشاں ہے، صفائی کے ساتھ بیوٹیفیکیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے دلچسپی کیلئے شہر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ شہر اور بیرون ملک سے سیاحوں کا آمد کا سلسلہ جاری ہے بلدیہ عظمیٰ گلگت کی ترجیح ہے کہ عوامی سہولت کیلئے شہری مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں، ایڈ منسٹریٹر کے قیادت میں اے سی آفس اور بلدیہ سٹاف پر مشتمل ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہے
