گلگت میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق کا قصائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈان،

Spread the love

گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق کا قصائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈان، خود ساختہ مہنگائی کرنے پرایک درجن سے زائد قصائیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے، تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا سیکٹر مجسٹریٹ احمد اقبال، میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کریک ڈاون، سرکاری نرخناموں کیخلاف ورزی، وزن میں کمی کرنے پر 12 قصائیوں پر بھاری جرمانے اور نصف درجن قصائیوں کو نوٹسز دے دئے، قصائی اپنا قبلہ درست کریں ورنہ جیل کی ہوا کھانے کیلئے تیار رہیں، عوام کو دھوکہ دینے کار سرکار میں مداخلت کرنے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزیر پر
کوئی رعائت نہیں ملے گی، آئندہ محتاط رہیں اور خلاف ورزی نہ کریں، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے احکامات کی خلاف ورزی پر جیل، دکان سیل اور بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے، کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں