گلگت(سٹاف رپورٹر) فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد نے گلگت بلتستان محکمہ تعلیم کیلئے ہیڈ ماسٹرز، وائس پرنسپلز اور پرنسپلز BPS_19 کے آسامیوں کیلئے کامیاب 14 امیدواروں کا اعلان کردیا۔ کامیاب ہونے والے خوش نصیب امیدواروں میں مجینی محلہ سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم بیگ فیملی کے چشم و چراغ لطیف احمد ولد محمد ابراہیم خان بیگ بھی شامل ہیں ۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی بالخصوص مغل جان اور بیگ فیملی کے جانب سے نیک خواہشات اور ڈھیر ساری مبارک باد قبول ہو ۔ واضح لطیف احمد بیگ شہری حکومت کے ترجمان مظہر مغل ، منیجر KCBl رہبر علی مغل کا بھانجہ اور پیپلز پارٹی کے عرفان غازی کا خالہ ذاد بھائی ہے یاد رہے لطیف احمد کا چھوٹا بھائی طفیل احمد پہلے ہی اسلام آباد میں گورنمنٹ ماڈل کالج کے پرنسپل BPS _19 کے فراِض انجام دے رہے ہیں یوں یکے بعد دیگرے دونوں بھائی جوکہ محکمہ تعلیم میں اعلی’ عہدوں پر فائز ہوئے ہیں اس طرح انہوں نے مجینی محلہ اور گلگت کا نام روشن کیا ہے بالخصوص اپنے محنتی والد مرحوم کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے لطیف احمد کا والد انتہائی محنتی، شریف النفس اور ہر دلعزیز شخصیت تھے انہوں نے اپنے بچوں کو اعلی’ اور معیاری تعلیم دلانے کیلئے دن رات محنت کی یوں اللہ پاک نے ان کے دونوں بیٹوں کو اعلی’ مقام اور عزت سے نوازا ،جبکہ انکا تیسرا اور چھوٹا بیٹا انجینئر کمیل حسین این ای ڈی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ لطیف احمد نے اپنی کامیابی کا سہرہ والدین ، رشتہ داروں اور دوستوں کے دعاوں کا نتیجہ قرار دیا،پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے سینئر نائب صدر سیدہ مغل،و پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیالا رہبرعلی مغل اور عرفان غازی نے لطیف احمد کی کامیابی کو خاندان ،محلہ اور گلگت کیلئے اعزاز قراردیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے ہم سب کا نام روشن کیا ہے جسکا جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔ ہماری دعا ہے اللہ پاک سب بھائیوں کو زندگی کے ہر آزمائش و امتحان میں کامیاب و سرخرو کرے۔آمین۔
