کورونا سے لڑنے کیلئے حکومت کی کوئی تیاری نہیں ہے۔راجہ پرویز اشرف

Spread the love

جو بجٹ پیش کیا گیا نقصان دہ ہے غلطیوں کو سنبھالنا وزیر اعظم کا کام ہے۔سابق وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب

جرمن(چیف اکرام الدین) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کورنا وائرس سے لڑنے کیلئے حکومت کی کوئی تیاری نہیں جو بجٹ پیش کیا گیا نقصان دہ ہے ہمارے ملک کے ہزاروں لوگ بیرونی ملک میں ہے جو پھنسے ہوئے ہیں کہا ہم اس قابل نہیں کہ ہم انکو واپس لا سکیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت بیرونی ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے خرچے پر واپس لایا جائے ایسے حالات میں بس لوگوں کی جبیوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے نڈی ول میں کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں لیکن اس کی روک تھام میں حکومت ناکام رہی ہے لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہے 1947 میں اگر ان کو حکومت دی یوئی تو انہوں نے کہنا تھا کہ انگریزوں نے اس ملک کا بیڑہ غرق کیا وزیر اعظم پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں لیکن وہ کراچی جاتے ہے اور وزیر اعلی سے نہیں ملتے اس رویئے سے پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے غلطیوں کو سنبھالنا وزیر اعظم کا کام ہے اگر کہیں گے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے تو پھر کیسے اتفاق رائے پیدا ہوگا جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے راجہ پرویز اشرف نے کہ ملک میں غیر معمولی حالات میں کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب ہم حالات جنگ میں ہیں اور ہماری زندگیاں خطرے میں ہے اس حوالے سے ہم نے جو ماحول بنانا تھا کیا وہ ہم نے پیدا کیا ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن کی زمہ داری ہے لیکن سب سے زیادہ زمہ داری حکومت وقت کی ہے ان حالات میں عوام کو حوصلہ دینے اور کیجا کرنے کی ضرورت تھی جس میں ہم کامیاب نہیں ہو سکے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بہت دوکھ کی بات ہے کہ ان حالات میں بھی ہم ایک نہیں ہو سکے اور غیر یقینی کی صورت حال پیدا کی گئی اور کرونا وائرس کے حوالے سے بروقت فیصلہ نہیں کر سکے بجٹ کو میں نے دیکھا ہے کہ یہ ایک ڈنگ پناو پروگرام کیا گیا ہے ڈبلیو ایچ او نے جو ڈائریکشن دی ہے حکومت کی اس حوالے سے کیا پالیسی اپنائی گئی ہے ہر چیز کیلئے پالیسی بنانا از حد ضروری ہے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت ہم سب کو ملکر چلنا از حد ضروری ہے تا کہ ملک و قوم کو موجودہ کرونا وائرس عالمی وباء سے نجات مل سکے اور پاکستان بحران سے بچ سکے انہوں نے پاکستان کے سلامتی کیلئے دعا بھی کئے کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان کو سلامت رکھیئں اور پاکستانی عوام کو کرونا وائرس عالمی وباء سے نجات دیں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں