گلگت بلتستان LPG ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں 150 سے 580 روپے کمی کرکے رپورٹ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو پیش کردی

Spread the love

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان LPG ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں 150 سے 580 روپے کمی کرکے رپورٹ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو پیش کردی، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نئے نرخناموں کی منظوری دیکر نوٹفیکیشن جاری کریں، ایسوسی ایشن کا اسسٹنٹ کمشنر کے نام مراسلہ، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے رو ز صدر گلگت بلتستان LPG ایسوسی ایشن گلگت حاجی فریداللہ خان نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے جانب سے گھریلواورکمرشل سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کے احکامات پر فوری عملدآمد کرتے ہوئے، ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ سلنڈروں کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے صارفین کو ریلیف دیاجائے، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے نئے قیمتوں کی منظوری کیلئے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو مراسلہ ارسل کردیا گیا ہے جس کے مطابق 11.8 کلو گرام ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 3400 سے کم کرکے 3250 روپے کردی ہے، 15 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 4220 روپے سے کم کرکے 4130 روپے مقرر کردئے ہیں، جبکہ 35 کلو گرام کمرشل سلنڈر 10080 کی بجائے 9640 روپے ادا کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ45 کلو گرام والا کمرشل سلنڈر 13080 کی بجائے 12500 روپے مقرر کردیا گیا ہے اسی طرح 11. 8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 150روپے، 15 کلوگرام والے سلنڈر میں 190 روپے، 35کلو گرام والے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 440 روپے جبکہ 45 کلوگرام والے سلنڈر کی قیمت میں 580 روپے کم کردئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے سرکار کی طرف سے جو بھی رعائت ملتی ہے ہم اپنے صارفین کو اسکا فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں،بعض فیس بکی پیجرزسے تعلق رکھنے والے عناصر انتظامیہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی مزموم کوشش کرتے ہیں جوکہ حقائق سے دور کا بھی واستہ نہیں ہوتا ہے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات دئے جاتے ہیں جو کہ صحافتی بد دیانتی بھی کہی جاسکتی ہے انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اوگرا ہمیں ٹرانسپورٹیشن کے مد میں ایک ٹکا بھی ادا نہیں کرتا ہے، میں اپنے میڈیاسے تعلق رکھنے والے دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اوگرا سے گلگت بلتستان کا کوٹہ مختص کرانے کیلئے اپنا کردار اداکریں، تاکہ اوگرا کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جاسکے، انہوں نے تمام گیس ڈیلرز کو ہدایات دیں کہ ایسوسی ایشن کے جانب سے جاری نظر ثانی شدہ نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن کے انتظار نہ کریں، ہم ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) اریب احمد مختارگزارش کرتے ہیں کہ وہ ایل پی جی میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں