گلگت (پریس ریلیز)نئے تقرر ہونے والے کیپٹن (ر) عادل علی (پی اے ایس)نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کی حیثیت چارج سنبھال لیا، سابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا چارج حوالہ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، واضح رہے حال ہی میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی بڑی تعداد میں تبادلے و تقرر نامے ہوئے ہیں، جس میں کیپٹن (ر) عادل علی کو اسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت تقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر)اریب احمد مختار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت ترقی دیدی گئی ہیں، چارج لینے سے قبل سابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تمام سٹاف کا تعارف کراتے ہوئے تحصیل آفس کے تمام شعبوں کا دورہ بھی کرایا، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے ADC کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آفس سے الوداع کیا، بعد ازاں نئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے اپنا چارج سنبھالتے ہی عوام کے نام اچھا پیغام دیا ہے کہ عوامی دفتر ہے AC آفس کے دروازہ ہر خاص و عام کیلئے کھلا ہے سائلین اپنے شکایات بھی درج کراسکتے ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، آفس سٹاف اپنی پیشہ وارانہ زمہداریاں احسن انداز میں نبھائیں، دوران ڈیوٹی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، عوامی شکایات پر سخت کاروائی کی جائے گی، التوا اراضی کیسز، معاویضہ جات کیسزپر کام تیز کیا جائے، تنازعات، فٹ پاتھ تجاوزات، بغیر اجازت کمرشل تعمیرات، فوری انصاف کیلئے سائلین کی درخواستوں پر فوری کاروائی ہوگی، شہرکی صفائی کی بہتری کیلئے پہلے سے بہتر انداز میں کام کیا جائیگا، تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بہتر انداز میں تعلق قائم کیاجائے گا، مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں، شہر میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی فعال کیاجائے گا، انہوں نے میڈیا پالیسی کو عوامی مسائل کے حل کیلئے اٹھاے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرنے، اجلاسوں کی کوریج، کورٹ ٹرائلز اورفیلڈ سرگرمیوں کو کور کرنے کیلئے ہدایات دیں، بے جا آفیسران کی تعریفیں نہیں ہونی چاہیے، جو بہتر کام کرے گا اسکی مناسب انداز میں پزیرائی کی جائے گی، بعدازاں انہوں نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر ذوالفقار علی کے قیادت میں تحصیل اور بلدیہ آفیسران سے ملاقات کی اور فرداٌ فرداٌ زمہداریوں کے حوالے معلومات لی، اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم سب ملکر ایک ٹیم ورک کی طرح کام کریں گے شہریوں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے کیونکہ ضلعی انتظامیہ بالخصوص شہر ی انتظامیہ پر عوام کا اعتماد ہی ہماری کامیابی ہے جس کیلئے ہم سب ملکر کام کریں گے
