الیکشن کمیشن اور نوجوان ووٹرز : ایک سرسری جائزہ

Spread the love

تحریر : ھارون شنواری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں ووٹرز لسٹوں میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہونے کے بعد ووٹرز ایجوکیشن اور سٹوڈنٹس آگاہی کے لئے نومبر 2021 سے چاروں صوبوں اور مرکزی سطح پر مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں طالب علموں کے ساتھ تعلیمی ورکشاپس کا ایک مستقل سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ ا جس میں طالب علموں (مرد ،خواتین ) کے علاوہ اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اب تک پنجاب ،خیبر پختونخوا بشمول قبائلی اضلاع، سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد میں مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 707 سٹوڈنٹس ورکشاپس کامیابی سے منعقد کرائی گئی ہیں ۔یہ سلسلہ مزید چلتا رہے گا ۔ اس کا مقصد نوجوانوں میں بطور ذمہ دار شہری ایک اہم قومی فریضہ یعنی ووٹ رجسٹریشن اور حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت اجاگر کرنا اور انتخابی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانا ھے۔۔کیونکہ موجودہ انتخابی فہرستوں میں نوجوانوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اور یہ ضروری ہے کہ ان میں ووٹ کی اہمیت اور اپنے اس قومی فرض کو نبھانے کے لئے نہ صرف شعور پیدا کیا جائے بلکہ ان کے ذریعے عوام کو بھی تمام اضلاع میں انتخابات سے متعلق آگاہی دی جاسکے تاکہ آنے والے انتخابات میں نہ صرف ووٹر ٹرن آوٹ (Turnout) بڑھایا جا سکے بلکہ معاشرے کے تمام محروم طبقات بالخصوص نوجوان طبقہ، خواتین،خواجہ سرا ،افراد باہمی معذوری ،اقلیتی برادری اور دوسرے محروم طبقات کی آئندہ انتخابات میں شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ طالب علم رضاکارانہ پر ووٹر آگاہی مہم کو اپنے علاقے کے سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں، اور اپنےآبائی علاقوں میں پہنچا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس رضاکارانہ قومی خدمت پر طالب علموں کو تعریفی اسناد دی جا رہی ہیں ۔ووٹر آگاہی کے لئے پرنٹ شدہ مواد بھی انکو الیکشن کمیشن مہیا کر رہا ہے جو یہ اپنے علاقوں میں تقسیم کر رہے ہیں ۔ ان سٹوڈنٹس ورکشاپس کو پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے ملک بھر میں کوریج بھی کی جاتی ہے ۔ طالب علموں نے الیکشن کمیشن کی اس مہم میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے اور مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کی طرف سے مزید سٹوڈنٹس ورکشاپس کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست کی جارہی ہے ۔ تما م ریجنل الیکشن کمشنر ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور پبلک ریلیشن آفیسر اپنے اپنے ڈویژن او ر ضلع میں طالب علموں کے ساتھ ووٹر آگاہی ورکشاپ میں کامیابی سے منعقد کروا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں