ہنگامی بنیادوں پر عوام کے نام الرٹ جاری کردی گئی، کیپٹن (ر) عادل علی

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جانب سے ملنے والے ہدایات کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر عوام کے نام الرٹ جاری کردی ہے، عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اگلے ہفتے انتہائی احتیاط کے ساتھ نقل و حمل کریں، کسی بھی پہاڑی علاقہ، ندی، اور نالے میں غیر ضروری سفر کرنے سے مکمل اجتناب کریں، کیونکہ گرمی کے لہر میں اضافے کے باعث گلیسئیرز پھٹنے کے کی وجہ سے نالوں میں سیلابی کیفیت کا شدید خطرہ ہے او ر ممکنہ طورپر بارشوں کا بھی امکان ہے تیز ہوا ئیں چلنے کے بدولت، سائن بورڈز، بجلی کے تاروں، لینڈ سلائیڈنگ کا بڑ ا خطرہ لاحق ہے لہذا عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اگلے ہفتے انتہائی محتاط انداز میں نقل و حمل میں رکھیں، اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو فیلڈ سٹاف بالخصوص تحصیلدار، نائب تحصیلداروں، گرداوروں، بلڈنگ انسپکٹروں، حلقہ پٹواریوں اور بلدیہ ایم سی فورس کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر پہنچ جائیں، اور صورتحال کی الفا کنٹرول روم کو اطلاع کریں، پل پل کی صورتحال کی آگاہی کیلئے کنٹرول روم کو باخبر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کو پیش کے مطابق اگلے ہفتے پورے میں شدید گرمی کی لہر اور ممکنہ بارشوں سے لینڈ سلائڈنگ، سیلاپ، اور تیز ہوائیں چلنے کے امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث رااستے بند ہونے کا خدشہ بھی بتایا جارہا ہے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ نقل و حمل جاری رکھیں، تاکہ کسی بھی قدرتی حادثے سے محفوظ رہا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں