اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں استحکام دینے کیلئے فیلڈ میں کاروائیوں کی میں خود نگرانی کرونگا،،کیپٹن (ر) عادل علی

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہاکہ شہرمیں اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں استحکام دینے کیلئے فیلڈ میں کاروائیوں کی میں خود نگرانی کرونگا،جبکہ یوٹیلیٹی سٹور میں گھی اور دیگر اشیائے خوردہ نوش پر کی جانے والی بڑی کمی کی سہولت کو یقینی بنائیں گے،میونسپل حدود میں کس تاجر، دکاندار اورہول سیلر یا پرچون دکاندار کو ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری کیجانے والی نرخناموں کی خلاف ورزی ناقابل برداشت اور قابل سزا عمل تصور ہوگا، اشیائے خوردنوش کی سرکاری نرخناموں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میونسپل چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کی بنیادوں کاروائیاں کریں گے، قیمتوں میں ہیرا پھیری ناقابل برداشت ہے عوام کو مصنوعی مہنگائی کا شکار کرنے والوں کو عبرت بنائیں، تحصیلدار، میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر، میونسپل پولیس فورس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیموں کی کارکردگی روزانہ مانیٹر کی جائے گی، سستے اور فوری انصاف کیلئے مجسٹریسی نظام میں تیزی لائیں گے، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کورٹ کو فعال کیاجائیگا جہاں روزانہ کی بنیادوں پر عوامی عدالت لگے گی،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، عوام اپنی شکایات الفا کنٹرول میں درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے، ہم سب نے مل کرعوامی خدمت کو یقینی بنانا ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں دفتری اوقات میں کسی بھی وقت ملاقات کرکے اپنا مسئلہ بتا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے نرخناموں کے اجرا کیلئے دونوں گروپ کو بلاکر جلد فیصلہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں