عوامی شکایات پرمہنگا گوشت فروخت کرنے والے درجنوں قصائی میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور سیکٹر مجسٹریٹ احمد اقبال کے ریڈار میں آگئے،

Spread the love

گلگت (پ ر) عوامی شکایات پرمہنگا گوشت فروخت کرنے والے درجنوں قصائی میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور سیکٹر مجسٹریٹ احمد اقبال کے ریڈار میں آگئے،جمعرات کے روز 09 قصائیوں پر زائد قیمتوں کی وصولی پر بھاری جرمانے عائد کردئے، اسسٹنٹ کمشنر گلگت سے مشاورت کے بعد آئندہ کیلئے جیل کی سزا دینے کا بھی اعلان کردیا، گرانفروشی کو لگام دینے کیلئے سخت سے سخت سزائیں دینا وقت کی ضرورت ہے کار سرکار میں مداخلت اور زائد منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے جمعرات کے روز چھاپہ مار کاروائیوں کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے حکم پر کسی گرانفروش کو خود ساختہ مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں ملے گی شہر کو گرانفروشوں کیلئے ڈروانا خواب بنادیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں