گلگت (بیورورپورٹ) محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان اور معروف سماجی تنظیم اللہ والے ٹرسٹ کے مابین گلگت شہر کے 35 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و مرمت اللہ والے ٹرسٹ کے حوالے کر دیا ۔
شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ آئ ڈویژن گلگت انجینئر کاشف سہیل نے شہر بھر میں پلانٹس کی صورتحال کے حوالے سے حکام کو تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔
واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے منعقدہ تقریب صوبائی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان وزیر محمد سلیم ، صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان صوبائی وزیر خوراک کاظمی میثم ، صوبائی سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان صفدر خان ، ایڈیشنل سیکریٹری ورکس اظہارِ اللہ ، آللہ والے ٹرسٹ کے سی آئ او شاہد لون ، چیف انجینئر گلگت ریجن بشارت اللہ سیمت دیگر حکام نے شرکت کی۔
بعد ازاں ورکس سیکریٹریٹ میں میں محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان اور آللہ والے ٹرسٹ کے درمیان دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان صفدر خان نے کہا کہ آللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے تکنیکی وجوہات کی بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بھی دوبارہ فنکشنل بنایا جائے تاکہ عوام کی پینے کے لیے صاف پانی تک رسائی ممکن بنائی جاسکے ۔