گلگت (پ ر)ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل کے نگرانی میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر ذوالفقار علی اور سیکٹر مجسٹریٹس کا نلتر 14 میگا واٹ۔ نلتر 16 میگا واٹ،کارگاہ، پاور ہاوس، بسین پاور ہاوس دفتر، امپھری پاور سب سٹیشن، نگرل سب سٹیشن،او ر خومر سب سٹیشن پر اچانک چھاپے لگائے،چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجسٹریٹس نے ملازمین کی حاضری رجسٹرڈ چیک کرنے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود سٹاف سے بجلی کے ترسیل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی، سٹیشنوں میں تعینات عملے کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ انہیں ہداایات دیں کہ وہ عوامی شکایات کی صورت میں صحیح صورتحال سے آگاہ کریں، فون بند نہ رکھیں۔ واضح رہے شہر میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے عوام گرمی کے سخت اذیت سے دوچار ہیں اور لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے جگہ جگہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں عوام کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت نے نوٹس لیکر تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ پاور ہاوسز اور سب سٹیشنوں کے اچانک دورے کریں اور لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے عناصر کا کھوج لگائیں، ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ بجلی کی ترسیل پر مشتمل شیڈول کابھی معائینہ کریں۔ اتوار کے رات گئے مجسٹریٹس کے اچانک چھاپے اس سلسلے کی کڑی ہے
