کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ گلگت شہر کی صفائی میں کوتاہی برداشت نہی ہوگی

Spread the love

گلگت (پ ر) کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ گلگت شہر کی صفائی میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، شہر کی خوبصورتی کیلئے صفائی ہرحال میں یقینی بنائی جائے، عید الاضحی’ کے ایام میں صفائی آپریشنل پلان پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے DMos, فیلڈ سپروائزر اپنے اپنے سیکٹرز میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں،صفائی آپریشنل پلان کی کامیابی کیلئے سب مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے DMOs, سپر وائزرز، اور سینیٹری ورکرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ منیجر سیف الدین شیخ اور مجاہد علی نے شہر گلگت کے روزانہ کے بنیادوں پر صفائی آپریشنل پلان سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار روزانہ صفائی کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں، تاجروں کی جانب سے مناسب تعاون نہ ہونے سے مشکلات درپیش آرہی ہیں، اسکے باوجود سینیٹری اہلکار جوٹیال اور گلگت مین شہر کے مصروف ترین شاہراہوں کی صفائی ترجیح بنیادوں پر کررہے ہیں، جبکہ گلی، محلہ اور گھروں کے صفائی کے بعد کچہر ہ، کوڑاکرکٹ کو تلف کرنے کی غرض سے ڈیمپ سائٹ منتقل کی جاتی ہے جہاں، روزانہ بڑی مقدار میں ویسٹ کلیکشن کی جاتی ہے، بعدازاں ایڈ منسٹریٹر کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اسے برقرار رکھنا ہم وب کی ذمہداری ہے انہوں نے کہا کہ آپریشنل پلان کے تحت وی وی آئی پیز روڈز،مین شاہرائیں اور رابطہ سڑکوں کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے، گلی محلہ اور گھروں کے صفائی کے بعد کچرہ کو ٹھکانہ لگانے کیلئے کمپنی کے سینیٹری ڈرائیورز گاڑیوں کے ذریعے اپنی ذمہداری احسن طریقے سے ادا کرے، کچہرہ کو مناسب طریقہ سے ٹھکانہ لگانے کیلئے ڈیمپ سائٹ پر کلیکشن یقینی بنائیں، انہوں نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ اپنی گلہ، محلہ، گھر اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کریں، کمپنی کے اہکار ہمہ وقت ہم سب کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہداری احسن انداز میں نبھارہی ہیں انکی حوصلہ افزائی کریں اور مہذب قوموں کی طرح اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کردار ادا کریں اور اپنے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، بلدیہ عظمیٰ، جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور تحصیل آفس عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، ہماری ترجیح عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ مشکلات میں کمی لانا ہے امید ہے شہر ی اپنے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں