فلم ایکٹر اور سنگر انور شاد کے بڑے بھائی محمد اسحاق رضائے الٰہی سے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

راچڈیل(چودھری عارف پندھیر)

برطانیہ کے شہر راچڈیل کی نامور سماجی کمیونٹی اور ثقافتی شخصیات چیف ایگزیکٹو (CWTC)محمد سرور اور فلم ایکٹر اور سنگر انور شاد کے بڑے بھائی محمد اسحاق جو پاکستان کے شہر لاہور میں رضائے الٰہی سے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ محمد سرور اور انور شاد نے کمیونٹی سے دردمندانہ درخواست کی ہے کہ وہ انکے بڑے  مرحوم بھائی کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کریں کے رب العالمین انہیں پیارے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے صغیرہ و کبیرہ گناہوں سے معافی عطا فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پریس کلب آف پاکستان(رجسٹرڈ) کے صدر چودھری عارف پندھیر چئیرمین اعجاز افضل شیخ راچڈیل کے ڈپٹی مئیر عاصم رشید کاروباری شخصیت چودھری اسلم جلال سابقہ مئیر کونسلر محمد زمان بلیک برن کے مئیر راجہ افتخار حسین او پی ایف کے سابقہ چئرمئین بیرسٹر امجد ملک اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے اس خبر کو محمد سرور اور انور شاد کے لیے اسے انتہائی گہرا صدمہ قرار دیا اور دعائے رب ذوالجلال کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ( آمین )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں