گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ میونسپل حدود میں مضر صحت اشیائے کی خریدو فروخت پر سخت کاروائی ہوگی،مقامی اور غیر مقامی تاجروں کی کی جانب سے کھانے پینے کے اشیاء میں جعلی سازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، تاجر تنظیمیں اپنے تاجروں پر نظر رکھیں، زیادہ منافع کی لالچ میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے تاجر نہیں بلکہ سماج دشمن ہیں دکاندا ر حضرات خوف خدا کھائیں، اور جعلی اشیائے کی خریدو فروخت سے اجتناب کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ آٹا اور چائے روز مرہ کے استعمال میں سب سے زیادہ ضرورت کی اشیائے ہیں، ان اشیائے میں ملاوٹ ناقابل برداشت ہے لہذا اپنا قبلہ درست کریں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ چھاپہ مار ٹیموں کو احکامات دئے کہ وہ روزانہ کے بنیاد پر چیکنگ کریں، جوبھی اشیائے مشکوک نظر آئے ضبط کی جائے، انہوں نے چھاپہ مار ٹیموں کے جانب سے کاروائیوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں، واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم روزانہ کے بنیادوں پر غیر معیاری، ناقص، حفظان صحت کے عین اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب اشیائے خوردنوش کی فروخت پر کریک ڈاون جاری رکھیں، بدھ کے روز ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی جانب سے جعلی سازوں کے خلاف سزائیں اس سلسلے کی کڑی ہیں۔
