گلگت (پ ر) GB لوکل کونسل بورڈ سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میںبکہاگیا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مجموعی کارکردگی کی بہتری کیلئے سینٹرل کنٹرول آفس قائم کردیا گیا ہے جہاں پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی کارکردگی اور گاڑیوں کی نقل وحمل کو مانیٹر کیا جائے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کیلئے تمام اضلاع میں گاڑیوں کے وئیر ہاوسز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں جبکہ وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کیاجائے گی، اسکے علاوہ GPRS سسٹم پہلے ہی گاڑیوں میں انسٹال کیاجاچکا ہے کو فعال کیا جائے گا انٹر نیٹ کے ذریعے بمعہ تصاویر کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے بیا ن میں، سپر وائزرز، سینیٹری ورکرز اور ڈرائیوروں کو خبردار کیاگیا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے گاڑیوں کو ذاتی مقاصد کیلئے کبھی بھی استعمال میں نہ لائیں، آفس ڈیوٹی کے دوران نجی سرگرمیاں ترک کریں، جو بھی اہلکا ملوث پایا گیا،اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ،سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کمپنی کے ملازمین اپنی ڈیوٹی کو احسن انداز میں انجام دیں، گاڑیوں کو آفیشل مقصد کیلئے استعمال کریں،ان خیالات کااظہار بدھ کے روز گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے ترجمان نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جی بی ویسٹ ممنیجمنٹ کمپنی ایک نجی ادارہ ہے جسکامقصد گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈکو آرٹرز اور مضافات کے علاقوں کو صاف رکھنا ہے اور اسے قائم رکھنا ہے سابقہ حکومت نے بلدیاتی سنیٹری نظام کی ناکامی پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی قائم کی تھی جسکا مقصد صفائی ستھرائی اور ماحول کو صاف رکھنا ہے اب ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی، کمپنی کو جان بوجھ کر ناکام اور نقصان پہنانے کی کوشش کی گئی تو جی بی ویسٹ منیجمنٹ ایمپلائز ڈسپنری قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی، بورڈ سے جاری بیان میں ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے جی بی ویسٹ کمپنی کے ملازمین اپنی پیشہ وارانہ ذمہداریوں کوااحسن انداز میں ادا کریں، ملازمت کو آسان نہ لیں، ملازمین کی نااہلی، غیر زمہداری خلاف قانون کام کرنے پر کمپنی کے ایچ آر رولز جوکہ پہلے سے منظور شدہ ہیں کے تحت کاروائی کی جائے گی اور کسی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا، بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے درمیان باہمی رضامندی سے ڈیوٹی دینے کے اقداما ت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ملازمین کو ضرورت کے مطابق ڈیوٹی دی جائے گی 15 دن ڈیوٹی اور 15 دن چھٹی کے نظام کوختم کیا جارہا ہے ملازمین اس بات کے پابند ہونگے کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنی کارکردگی کو بذریعہ تصویری ثبوت پیش کریں،بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین وقت کی پابندی کریں ایمانداری سے اپنی پیشہ وارانہ زمہداریوں کو بروئے کار لائیں، بصور ت دیگر کام چور ملازمین کو تین نوٹسز دینے کے بعد ادارے سے فارغ کردیا جائے گا۔ بیان میں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ آپریٹر، سپر وائزر اور ڈرائیور و ں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پیشہ وارانہ امور کو سرانجام دینے کیلئے محتاط انداز میں کام کریں، شکایات کا موقع نہ دیں، ان تمام تر ہدایات و احکامات کے باوجود خلاف ورزی کی گئی تو زمہ دار آپریٹرز، سپر وائزرز اور ڈرائیوں کے خلاف کاروائی کیاجائے گی۔ بورڈ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام اضلاع سے کام چور ملازمین کی شکایات موصول ہورہی ہیں، اور شکایات کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ضلعی ہیڈ کوآرٹرز میں قائم سینٹرل کنٹرول آفس کے ذمہدار آفیسران ملازمین کے روزانہ کارکردگی مانیٹرنگ کرکے مرکزی سیکریٹریٹ رپورٹ کے پابند ہونگے ترجمان نے زمہدار شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے مجموعی کارکردگی کی بہتری کیلئے ادارے کے ساتھ تعاون کریں، جہاں کہیں بھی گاڑیوں کا غلط استعمال ہورہا ہے یا ملازمین نجی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے انکی شکایات درج کرائیں، تاکہ ملازمین پرچیک اینڈ بیلنس کا نظام موثر ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
