تحریر : مظہر کیانی چوٹالہ
حکومت کی بجلی کمپنیوں سے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کے ٹیرف ریٹ یعنی 100 یونٹ پر ریٹ الگ اور 200\300 یا500 تک یونٹس کے ریٹ اور ھو جاتے ھیں مطلب پہلی 100 \200 یونٹس سستی اور باقی بہت مہنگی ھوتی جاتی ھیں تو گزارش یا اس ساری تمہید کامقصد یہ ھے کہ بجلی کے بل ہر 10 دن بعد بھیجے جائیں یعنی دس دن کی ریڈنگ بھیجی جائے جس سے یہ ھو گا کہ 150\200 یونٹس کے بعد جو بجلی فی یونٹس کے ریٹ 50\70 روپے تک چلے جاتے ھیں وہ 30\35 روپے تک آجائیں گے اورعوام کو بجلی کے بل جب دس دن کے بعد آئیں گے تو مجھے امید ھے دو تین ہزار سے زیادہ نہیں ھونگے یہ مشکل سےمہینے کے چھ سات ہزار بنیں گے تو اس لئے ارباب اختیار سے اپیل ھے کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ھوئے کچھ اس طرح کے فیصلے کئے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے اور بجلی کے بل کے خوف سے نکلے اور اس اقدام سے کچھ تومہنگائی کم ھو باقی بجلی کے معاملہ پر عوام کو ریلیف دینے کی یہ نہایٹ ھی بہترین تجویز ھے امید ھے اس پر عمل کا اعلان حکومت بہت جلد کرے گی ورنہ پھر سول نافرمانی جیسی تحریکیں سر اٹھانا لگ جائیں گی یہ نہ ھو کہ پورا ملک سڑکوں پر ھو اس لئے ابھی بھی وقت ھے کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ھوئے بہتر فیصلے کر لئے جائیں۔
