گلگت (پ ر) گلگت کے عوام اور طلبا نے فرقہ وارانہ کشیدگی کو مسترد کردیا، ہمیں امن چاہیے، ہمیں پڑھنا دیا جائے، امن کے ماحول میں ہی ہم اپنی پڑھائی جاری رکھ سکتے ہیں، علماء امن و آمان کیلئے عملی اقدامات کریں، کیونکہ امن ہم سب کی ضرورت ہے ہم سب پاکستانی ہیں ہمیں ملک کی سالمیت عزیز ہے امن کے خلاف کام کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائے، ا من و آامان کے بغیر ہم روز گار کیسے کریں گے اس مہنگائی کے پرآشوب دور میں گھرچلانا ایک مشکل حدف بن کر رہ گیا ہے ا ن خیالات کا اظہار ہائی سکول نمبر ایک امن و آمان کے قیام کے سلسلے میں ، ہائی سکول امپھری، ہائی سکول کشروٹ، ہائی سکول دنیور اور دیگر سکولوں کے طلبا نے ہائی سکول میں منعقدہ امن دوستانہ فٹ بال میچ کے بعد امن ریلی کے اختتام پر متفقہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کیا طلبہ اور سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کیا، انہوں نے کہا کہ امن آمان کے ماحول کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں کاش اسی طرح علما بھی سنجیدہ ہوتے تو گلگت کے عوام مایوسی میں نہ جیتے، واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے تحصیل گلگت اور تحصیل دنیور کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا، جو کہ دنیو ر نے ایک کے مقابلے میں صفر سے اپنے نام کیا، فٹ بال میچ کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر امیر اعظم، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی، SP گلگت کے قیادت میں، سول سوسائیٹی، ضلع کے مختلف ہائی اور مڈل اور پرائمری سکولوں کے طلبہ سرکاری آفیسران پر مشتمل امن ریلی نکالی گئی، ریلی میں طلبہ، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے امن پسند لوگوں، محکمہ تعلیم گلگت اور دنیور کے تحصیلوں کے آفیسران سمیت پولیس آفیسران اور جوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے، ریلی، راجہ بازار، صدر بازار، پرانا خزانہ بازار، ہسپتال روڈ سے ہوتے ہوئے چیف سیکریٹری سیکریٹریٹ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی، ریلی کے آخر میں ہائی سکول کے طالبعلم نے متفقہ قرار داد پڑھ کر سنایا، انہوں نے قراردیا میں امن ریلی کی حمایت، چیف سیکریٹری کی امن دوست اور علم دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا، قرارد اد میں مزہبی تفرقہ گروہ خواہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو، نفرت، بیزاری اور لاتعلقی کا اعلان کردیا، امن و آمان کیلئے کام کرنے والوں کی حمایت اور تائید کرنے کا بھی اعلان کیا، دنیامریخ جبکہ ہمسایہ ملک چاند پر قدم جمانے کے ساتھ دیگر ایشائی ممالک معاشیت کی مضبوطی کیلئے اقدامات کررہے ہیں جبکہ ہمار ے ملک میں جان بوجھ کر دشمن اسلام تقرقہ بازی کے ذریعے نوجوانوں کو جدید علوم سے محروم کررہے ہیں جوکہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، صوبائی حکومت سے قانون کی رٹ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا، آخر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر امیر اعظم، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن عادل علی اور چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد علی میر اور دیگر آفیسران کی امن و آمان کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
