پنجاب حکومت کی زرعی نمائشی پلاٹ سکیم میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں

Spread the love

چوہدری زاہد حیات جہلم۔
پنجاب حکومت کی زرعی نمائشی پلاٹ سکیم میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں
پنجاب حکومت کی سکیم کو علاقے پر اپنی مہربانی اور احسان قرار دے کر کریڈٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش,چوہدری عابد اشرف جوتانہ

سکیم پنجاب کے تمام اضلاع کو دی گئی ؛ جہلم میں اندھوں نے ریوڑیاں تقسیم کی کسانوں سے فائلوں کے نام پر پر 55 ہزار روپیہ اینٹھ لیا گیا
پنڈدادنخان میں زرعی نمائشی پلاٹوں کے نام پر اندھیر نگری مچا دی گئی ایک ایک گھر کئی کئی افراد کو نوازا گیا غریب کسانوں کی سکیم سے مربعوں کے مالکان نے فائدہ اٹھایا قرعہ اندازی کے نام پر کیموفلاج کرکے ایک سو ستر کے قریب غریب لوگوں کو قرعہ اندازی سے باہر کردیا گیا من پسند افراد کو نوازا گیا سینکڑوں کی تعداد میں حقدار دیکھتے رہ گئے سیاسی طور پر مداخلت کر کے غیر مستحق افراد کی جیبوں میں پیسے ڈال دیئے گئے سیاسی مداخلت کی مشال ہے کہ موقع پر تقسیم کاروں میں سیاسی طور پر نوازے گئے لوگ پنجاب حکومت کی سکیم کو غیر متعلقہ لوگوں کی علاقے پر مہربانی اور احسان قرار دیتے رہے ہے حالانکہ موجودہ سکیم پنجاب کے تمام اضلاع میں دی گئی ہے اور ہر جگہ پنڈدادن خان کے علاوہ پیسے کی تقسیم میرٹ پر ہوئی ہے جبکہ پنڈدادنخان میں بندر بانٹ کرتے ہوئے ہوئے سیاسی لوگوں کو نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں