گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ بجلی ڈیفالٹروں، غیر قانونی لائینوں اور چوری کے لائینوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا،

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹرMC گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ بجلی ڈیفالٹروں، غیر قانونی لائینوں اور چوری کے لائینوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ برقیات کی مشترکہ چھاپہ مار ٹیم کی کاروائیاں قابل تحسین ہے مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے،تاکہ سردیاں آنے سے قبل لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے مسائل پر قابو پایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز اپنے دفترمیں مجسٹریٹس اور برقیات کے ذمہ دار آفیسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ڈیفالٹروں پر رحم نہیں کیاجائیگا اور ریکوری مہم تیز کی جائیگی، اس سے قبل محکمہ برقیات کے ایس ڈی او محمد عرفان نے ریکوری مہم کے سلسلے میں اب تک کی چھاپہ مار کاروائیوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا،اور اطمینان بخش قرار دیا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے غیر قانونی بجلی کی لائینوں کے خاتمے اور ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائیوں کو ممکن بنایا، واضح رہے صوبائی حکومت نے بجلی کی بلوں کی ریکوری، غیر قانونی لائینوں کاخاتمہ، چوری کی لائینوں کی بیخ کنی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے آلات کے خلاف کریک ڈاون کیلئے خصوصی احکامات دے رکھے ہیں، آج کا اجلاس اس سلسلے کی کڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں