گلگت ضلعی انتظامیہ کا سکوار میں خالصہ سرکاری اراضی پر بنائے گئے گھر کو سر بہ مہر کرکے مالک کوجیل بجوادیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کا سکوار میں خالصہ سرکاری اراضی پر بنائے گئے گھر کو سر بہ مہر کرکے مالک کوجیل بجوادیا، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ نے فیصلہ سنادیا، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے حکم پر نائب تحصیلدار اختر حسین، فیلڈ ریونیوسٹاف اور میونسپل فورس اور جوٹیال تھانے کے جوانوں اور خواتین پولیس کے جوانوں کے ہمراہ سوموار کے روز سکوار میں سرکاری اراضی پر رہائشی گھر بناکر رہائش اختیار کرنے والے دیامرسے تعلق رکھنے والے خاندان سے گھر کو خالی کرواکر سر بہ مہر کردیا، جس کے بعد غیر قانونی طور پر تعمیرات کرنے والے ایک شخص کوگرفتار کرکے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے عدالت میں پیش کردیا، اور ریکارڈ مال و گواہوں کی روشنی میں مجسٹریٹ نے فیصلہ دیا کہ کار سرکار میں مداخلت کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم کو سات (07) یوم کیلئے جیل کی سزا سنادی، اور حکم دیا کہ آئندہ کسی بھی زمہدار شہر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری، خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات کریں گے تو ایسے ہی کاروائی کریں گے بلکہ انہیں کار سرکارمیں مداخلت کرنے پر کڑی سزا دی جائے گی واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے خالصہ سرکار اراضی پر کسی بھی قسم کی سرگرمی پر دفعہ 144 کے تحت کاروائی کی جائے جس کی سزا، جیل، جرمانہ اور دونوں بھی ہوسکتے ہیں، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور لینڈ مافیا کے عزائم کو خاک میں ملائیں، کیونکہ خالصہ سرکار اراضی عوامی ملکیت اور سرکار کے پاس عوام کی امانت ہے ہم کسی مافیا ز کو ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ غیر قانونی طور قبضہ کرکے تعمیرات کریں۔ جہاں کہیں بھی ایسی کوئی غیر قانونی تعمیرات نظر آئیں اسکی شکایت کریں، تاکہ غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ شکنی کر سکیں، یا د رہے ایک اور کاروائی میں مجسٹریٹ حاجی جابر خان کی مدعیت میں میونسپل پولیس فورس نے کورٹ محلہ کے دوخاندانوں کے درمیان غیر قانونی تعمیرات کا منصفانہ کاروائی کرکے مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کردیا جو کہ ایک بہترین اقدام ہے کورٹ محلہ کے مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم کے عوام دوست فیصلوں سے ضلعی انتظامیہ کا مورال بلند کردیا ہے ہم ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں