گلگت (پ ر) فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا گرانفروشوں کے زبردست کریک ڈاون، درجنوں تاجروں پر بھاری جرمانے کئے جبکہ ناقص صفائی پر جوس کی دکان سربہ مہر (sealed)کردی، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹ جابرخان اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں نے گھرانفرشوں، ناقص صفائی کرنے والے جوس میکرز، ہوٹلوں، اور جنرل سٹوروں پر چھاپے مارے، چھاپہ مار کاروائی کے دوران متعدد دکانداروں پر جرمانے اور ناقص صفائی پر ہوٹلوں اور مضر صحت آم اور دودھ برآمدگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع جوس کی دکان سیلڈ کردی، پکڑے جانیوالے ناقص اشیائے کو تلف کرنے کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی جوس والے کو عوام کے جانوں کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے فوڈ انسپکٹر اور مجسٹریٹ کی ٹیم کو ویلڈن کہتے ہوئے کہا کہ ٹیم اسسٹنٹ کمشنر گلگت عوامی خدمت کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے
